ایزی پیسہ نے سیونگز پاکٹ کا نیا فیچر متعارف کروادیا

ایزی پیسہ نے سیونگز پاکٹ کا نیا فیچر متعارف کروادیا

کراچی(سٹی ڈیسک)ایزی پیسہ نے صارفین کومالیاتی آزادی فراہم کرنے کیلئے سیونگز پاکٹکا نیا فیچر متعارف کروادیا،اس منفرد فیچر کا مقصد پیسے بچانے کے ساتھ صارفین کو محفوظ سیونگز اور منظم طریقے سے مالیاتی آزادی فراہم کرناہے ۔

سیونگز پاکٹ صرف پیسے بچانے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد صارفین بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔ہیڈ آف ایزی پیسہ والٹ بزنس فرحان حسن نے کہا کہ یہ ایک انقلابی فیچر ہے جس سے صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق بچت کے لئے اپنی مرضی کے اہداف متعین کرسکتے ہیں۔ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن رفاہ قادر ی نے کہا کہ سیونگز پاکٹ خواتین کو سہولت اور سیکورٹی فراہم کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں