رامسوامی میں غیرقانونی تعمیر ات ،عدالت ایس بی سی اے حکام پر برہم

رامسوامی میں غیرقانونی تعمیر ات ،عدالت ایس بی سی اے حکام پر برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے رامسوامی میں 60 گز کے پلاٹ پر غیر قانونی طور پر 6 منزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست پر ایس بی سی اے کے متعلقہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو طلب کرلیا۔

ایڈووکیٹ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے 24 اپریل 2022 کو خطرناک عمارت منہدم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تاحال عدالتی احکامات کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا۔سندھ ہائی کورٹ نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس بی سی اے پر اظہار برہمی کیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام 27 فروری کو پیش ہو کر بتائیں عمارت کیوں نہیں گرائی گئی؟درخواست گزار وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چھوٹے پلاٹ پر عمارت کی تعمیر نے پڑوسیوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔اطراف کے گھروں میں دراڑیں پڑناشروع ہوگئیں۔شہری محمد سلیم نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔عدالت نے 27 فروری کو ایس بی سی اے کے متعلقہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو طلب کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں