سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا بھینس کالونی میں باڑوں کا معائنہ،دودھ کے نمونے جمع

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا بھینس کالونی میں باڑوں کا معائنہ،دودھ کے نمونے جمع

کراچی (این این آئی)سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بھینس کالونی میں قائم باڑوں کا معائنہ کیا۔

یہ معائنہ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی نگرانی میں کیا گیا۔اس موقع پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی سندھ فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ تھے ۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دودھ کے 100 سے زائد نمونے حاصل کئے ۔ اس موقع پر متعددباڑوں کے مالکان کو امپرومنٹ نوٹسز بھی دئیے گئے ۔ باڑوں کے مالکان کو خبردار کیا گیا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہ کرنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ بھینس کالونی سے حاصل کردہ دودھ کے نمونے جانچ کے لئے کراچی یونیورسٹی کی لیب میں بھیج دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا کہ صوبے بھر میں کیمیکل سے پاک دودھ کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں