ہارٹی کلچرل سوسائٹی کے تحت پھولوں کی نمائش کل سے ہوگی

ہارٹی کلچرل سوسائٹی کے تحت پھولوں کی نمائش کل سے ہوگی

کراچی(صباح نیوز) ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے تعاون اور اشتراک سے ہارٹی کلچر سوسائٹی کے تحت 73ویں پاکستان سالانہ پھولوں کی نمائش جمعرات (کل)سے 25 فروری تک اے کے خان پارک سی ویو ڈی ایچ اے میں منعقد ہوگی ۔

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز مہمان خصوصی ہوں گے ۔ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے مطابق نمائش دیکھنے کے لیے کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں کے علاوہ بیرون ِ ممالک سے بھی لوگ شرکت کریں گے ۔کئی برسوں سے منعقدہونے والی پھولوں کی اس نمائشوں میں گھروں، دفاتر ، کلب ، کارخانے ، پارکس اور سڑک کنارے پھولوں کی سجاوٹ کرنے والے ادارے حصہ لیتے رہے ہیں۔سیکریٹری ہارٹی کلچر ل سوسائٹی آف پاکستان نے ڈی ایچ اے کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں