پولیس کی غفلت کے باعث ملزم سٹی کورٹ سے فرار،3اہلکار معطل

پولیس کی غفلت کے باعث ملزم سٹی کورٹ سے فرار،3اہلکار معطل

کراچی (این این آئی)پولیس کی غفلت کے ایک اور واقعے میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم سٹی کورٹ کراچی سے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم شوکت کو نیپئر پولیس نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جب ملزم کو سٹی کورٹ لایا گیا تو اس کو لگائی گئی ہتھکڑی میں لاک نہیں تھا۔حکام نے غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکار اے ایس آئی رمضان، کانسٹیبل شمیم اور ایوب کو معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ایک ماہ کے دوران جیل پولیس کی غفلت سے 4 قیدی فرار ہو چکے ہیں۔ آج فرار ہونے والا ملزم قتل کے الزام میں گرفتار تھا جبکہ چند روز پہلے منشیات کیس کے 2 ملزمان شہباز اور سرفراز فرار ہوئے تھے ۔چند روز قبل دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ملزم بھی سپرہائی وے سے فرار ہوا تھا۔ ملزم کو خیرپور میں پیشی کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں