اورنگی میں تجاوزات،ٹریفک جام معمول ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

اورنگی میں تجاوزات،ٹریفک جام معمول ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن پونے پانچ اور پانچ نمبر چورنگی پر تجاوزات ،ٹھیلوں اور ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا۔اورنگی کے لاکھوں مکین شدید اذیت سے دوچارہیں۔

جماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر مدثر حسین انصاری نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے ،تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر پونے پانچ نمبر چورنگی اور پانچ نمبر چورنگی کے اطراف میں تجاوزات اور ٹھیلوں کی بھرمار ہے ’متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ کسی قسم کا نوٹس لینے پر تیارنہیں جس کے باعث شام کے اوقات میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ،ایمبولینس کاگزرنا بھی دشوار ہے ۔ لاکھوں افراد روزانہ اذیت سے دوچار ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں