پٹرول پمپ کے منیجر سے 18لاکھ چھین لئے گئے

پٹرول پمپ کے منیجر سے 18لاکھ چھین لئے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں ایک ہی روز میں دو وارداتیں شریف آباد میں گھر لٹ گیا، یوسف پلازہ میں پٹرول پمپ کے منیجر سے 18لاکھ روپے چھین لئے گئے ۔

 پولیس نے واقعات رپورٹ کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں دن دیہاڑے واردات ہوئی ،پٹرول پمپ کے منیجر سے نامعلوم مسلح ملزمان18لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ ملزمان کی تعداد تین تھی جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ۔ پولیس کے مطابق پٹرول پمپ کا منیجر رقم بینک میں جمع کرانے کیلئے نکلا تھا جوکچھ ہی فاصلے پر لٹ گیا۔ واقعے کی تحقیقات کاآغاز کردیا ہے پولیس ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ادھر دن دیہاڑے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے دفتر کے برابر میں رہائشی مکان میں واردات ہوئی D86 میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین مرد اور خاتون گھر میں داخل ہوئی گھر میں موجود تمام افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر واردات کی گئی ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے SHOشریف آباد انسپکٹر گل حسن کلہوڑ کے مطابق مدعی کے ابتدائی بیان میں بتایاگیا کہ گھر میں داخل ہونے والی خاتون کے ہاتھ میں فروٹ کی تھیلی تھی گینگ کے دیگر ساتھیوں نے اہلخانہ کویرغمال بنایا۔ طلائی زیورات، لائسنس یافتہ پستول، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،80ہزار روپے کے پرائز بانڈ لے کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق اے وی ایل سی شریف آباد کے برابر میں واردات ہوگئی جو تشویشنا ک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں