ملٹی وٹامنز اور غذائی اجزاکی تجویز پر پابندی مسترد

 ملٹی وٹامنز اور غذائی اجزاکی تجویز پر پابندی مسترد

کراچی (آن لائن) پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کاوفاقی وزارت صحت کا ڈاکٹروں کو ملٹی وٹامنز ادویات اور غذائی اجزاء تجویز کرنے پر پابندی کومسترد کردیا ہے جس میں خون کی کمی کے شکار بچوں اور خواتین کو ملٹی وٹامنز ادویات اور غذائی اجزاء تجویز کرنے سے روکا گیا ہے ۔

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر جمال رضا اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد شفیع کی جانب سے وفاقی وزیر صحت، سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو لکھے گئے مکتوب میں حکام سے ملکی آبادی بالخصوص بچوں اور خواتین کیلئے صحت کی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا گیا کہ دنیا بھر میں مرض کی تشخیص اور اسکے کے علاج کے لیے ادویات تجویر کرنا ڈاکٹروں کا پیشہ ہے ۔ رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز مریضوں کو علاج اور بچاؤ کے لیے کوئی بھی رجسٹرڈ دوا لکھ سکتے ہیں۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن اینٹی بائیوٹکس کے معقول استعمال میں طبی پیشہ ور افراد کی رہنمائی، تعلیم اور تربیت اور تعلیم فراہم کررہا ہے ۔ مکتوب میں پاکستان میں غذائیت سے متعلق حقائق اور ڈیٹا کے بارے میں بتایا کہ ہماری آبادی کی غذائیت کی صورتحال تشویشناک ہے ۔ پی پی اے تجویز کردہ ادویات کے استعمال کو معقول بنانے کی ضرورت کو سمجھتا ہے ۔ اینٹی بائیوٹکس کا زیادہ نسخہ اور غیر معقول استعمال ایک بڑا خطرہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں