جمہوری عمل مکمل کرنے میں دیرنہ کی جائے ،ثروت اعجاز

جمہوری عمل مکمل کرنے میں دیرنہ کی جائے ،ثروت اعجاز

کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کو مکمل کرنے میں مزید دیر کی گئی تو عوام پر مزید مشکلات آئیں گی۔ معیشت برے حالات سے گزر رہی ہے۔

قوم یہ چاہتی ہے کہ اچھے حکمران آ کر معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرے اورعوام کے دیرینہ مسائل کا حل نکالیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قادری ہاؤس میں تاجر برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوام کا درد سامنے رکھ کر ایک دوسرے کو فراغ دلی سے قبول کرنا چاہیے ۔آپسی رنجشوں کی وجہ سے موجودہ حالات میں ملک کی معاشی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے ۔اس تمام صورتحال کے اثرات ڈائریکٹ عوام پر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے جس طریقے سے سابقہ حکومتوں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں،مگر ملک کی معیشت کا بوجھ کوئی بھی اکیلے اپنے کاندھوں پر نہیں اٹھا سکتا ،اس کیلئے مجموعی لائحہ عمل بنانا پڑے گا۔ عوام مہنگائی اور ٹیکس کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ۔قوم بولتی ہے ہم ہر چیز پر ٹیکس دیتے ہیں تو پھر ملک کیسے قرضوں میں جکڑا جا رہا ہے ۔اس وقت واحد حل یہ ہے کہ تمام سیاستدانوں کو مل کر قومی مفاد کے لیے آئین کے تحفظ کے لیے اصل حقدار تک حق پہنچائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں