پی اینڈ ٹی کالونی کے صارفین نادہندہ ہیں ،ترجمان کے الیکٹرک

پی اینڈ ٹی کالونی کے صارفین نادہندہ ہیں ،ترجمان کے الیکٹرک

کراچی(پ ر) پنجاب کالونی، سب میرین چورنگی کے قریب بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ پی اینڈ ٹی کالونی کے نادہندگان پر واجب الادا رقم19 کروڑ 18لاکھ روپے سے تجاوز کرچکی ہے ۔لوڈشیڈنگ کے ۔

الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے ۔ترجمان کے ۔ الیکٹرک کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔ علاقہ مکین وقت پر ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔ وقت پر بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں علاقے کی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا سبب بنتی ہیں۔ مینٹی ننس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں