سکھن پولیس کی کارروائیاں،گٹکا ماوا اور ایرانی ڈیزل برآمد

سکھن پولیس کی کارروائیاں،گٹکا ماوا اور ایرانی ڈیزل برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ضلع ملیر کے ایس ایس پی طارق الہٰی مستوئی کے احکامات پر سکھن پولیس کی لالا آباد اور ریڑھی گوٹھ میں کارروائی، گٹکا ماوا کی فیکٹریوں، منشیات کے اڈوں اور غیرقانونی ایرانی ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 10 ملزمان گرفتار، منشیات ، گٹکا ماوا اور ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی مستوئی کے احکامات پر سکھن پولیس نے ایس ایچ او زبیر نواز کی سربراہی میں لالا آباد اور ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران منشیات کے اڈوں، گٹکا ماوا فیکٹریوں اور ایرانی ڈیزل کے گوداموں سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل، منشیات، گٹکا اور ماوا برآمد کرکے 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کرمت اللہ، عمیر، عدنان، حمیداللہ، محمد حسین، محمد علی اور عطائاللہ شامل ہیں جن کے قبضہ سے 800 لٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کرلی گئی، دوسری جانب گرفتار ملزم اصغر کے قبضہ سے 280 پیکٹ گٹکا ماوا جبکہ گرفتار ملزمان حمزہ اور ناصر کے قبضہ سے 115 گرام کرسٹل برآمد کرلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں