سندھ پبلک سروس کمیشن نے 2رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

سندھ پبلک سروس کمیشن نے  2رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی (آئی این پی ) سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ تعلیم سندھ میں گریڈ 16 کی اسامیوں کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ میرٹ ٹیسٹ میں پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کا کہنا تھا کہ 2 رکنی کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ تیارکرکے جمع کروائے گی۔ کمیٹی ذمہ داروں کے خلاف سزا کا بھی تعین کرے گی، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امیدواروں کے امتحانی ہال پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹیسٹ ملتوی کردیا گیا ہے ، جس کے بعد انتظامیہ اور امیدواروں کے درمیان بد نظمی ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں