بھٹائی آباد میں پیپلز پارٹی کے یو سی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ درج

بھٹائی آباد میں پیپلز پارٹی کے یو سی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بھٹائی آباد میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین صابر علی مگسی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ الزام نمبر 81/2024 تھانہ ملیر کینٹ میں مقتول کے کزن عبداللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی نے بیان دیا کہ اس کے چچا کا علاقے میں کیبل نیٹ ورک کا کام ہے ،20 فروری کی رات چچا کا بیٹا شعیب اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ کیبل کی خرابی درست کرنے بھٹائی آباد گیا تھا جہاں مخالف سنجرانی گروپ کے 14 سے 15 افراد جمع ہوگئے اور کام سے روکا ۔اس نے واقعہ کی اطلاع اپنے کزن یوسی چیئرمین صابر مگسی کو دی جس پر مقتول صابر مگسی نے کہا کہ محلے کی بات ہے آپ لوگ لڑائی جھگڑا مت کرنا ۔مدعی نے بتایا کہ وہ اپنے دیگر 2 لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچا تو سنجرانی گروپ نے ان پر حملہ کردیا ۔مقتول صابر مگسی وہاں پہنچا تو مشتاق سنجرانی نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں