داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں پہلی بارہفتہ طلبا کا انعقاد

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں پہلی بارہفتہ طلبا کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام اور طلباء کی تمام سوسائٹیز کے تعاون سے جامعہ میں پہلی بار اسٹوڈنٹس ویک (ہفتہ طلباء)2024ء کا بھرپور آغاز ہوگیا ۔۔

جو ہفتے تک منایا جائے گا۔ ڈائریکٹر امور طلباء انجینئر صدام علی کھچی کا کہنا ہے کہ ہفتہ طلباء کے دوران اکیڈمک سرگرمیاں معطل رہیں گی تاکہ طلبہ و طالبات ہفتہ طلباء کی شاندار سرگرمیوںمیں بھرپور حصہ لے سکیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کا کہنا تھا کہ طلباء کیلئے بہترین نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہفتہ طلباء کا یہ پروگرام انہیں مزید متحرک کرے گا اور طلباء کی انرجی مثبت انداز میں استعمال ہوگی ۔ ہفتہ طلباء کے پہلے روز قومی ترانے کے بعد اسٹینڈ اپ کامیڈی ، پرائز پویلین ، ڈانس ، اوپن مائیک ، اسٹیج ڈرامہ ، گیت ، شعر و شعاری کے مقابلوں میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ دوسرے روز کلچرل شو منعقد ہوا ، ایونٹ میں سندھ ، پنجابی ، پشتون ، بلوچی ، گلگت بلتستانی اور کشمیری ثقافتوں کے رقص پیش کئے گئے اور طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ شعبہ فن تعمیر میں آرٹ نمائش اور مقابلے منعقد ہوئے ، بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ایونٹ کے تیسرے دن والی بال، بیٹ منٹن ، شطرنج ، لوڈو ، ٹیبل ٹینس ، رسہ کشی اور کمپیوٹر گیمز کے مقابلے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں