نیو کراچی ٹاؤن میں قبرستانوں کی صفائی اورروشنی کے انتظامات جاری

نیو کراچی ٹاؤن میں قبرستانوں کی صفائی اورروشنی کے انتظامات جاری

کراچی(آن لائن)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی ہدایت پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیرنے نیو کراچی ٹاؤن میں قائم قبرستانوں کا تفصیلی دورہ کیااور قبرستانوں میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پروائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے زائرین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے امدادی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں قبرستان آنے والے زائرین کو پینے کے پانی کی فراہمی،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں طبی عملہ اور ریسکیو ٹیمیں بھی ہمہ وقت تیاررہیں گی۔انہوں نے کہا کہ شب برات کے موقع پرنیو کراچی ٹاؤن میں قائم قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور خودرو جھاڑیوں کی کٹائی سمیت روشنی کے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں