نومسلم خاتون اور اسکے شوہر کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

نومسلم خاتون اور اسکے شوہر کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلام قبول کرکے مسلمان نوجوان سے نکاح کرنے والی ثناء اپنے اور شوہر اسدارشاد کے تحفظ کیلئے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیارکیا۔

کہ میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر کے اسد ارشاد سے شادی کی ،لیکن میرے والد،بھائی اور چچا نے ہمارے خلاف مقدمہ درج کروا دیا  ، مجھے اسلام چھوڑنے اور نکاح ختم کرنے کیلئے دھمکایا جا رہا ہے ۔ نومسلم لڑکی کے وکیل کے دلائل کے بعدعدالت نے  ہدایت کی کہ دونوں میاں بیوی کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں