پولیس رواں سال قتل کے 7 کیسز حل کرنے میں ناکام

پولیس رواں سال قتل کے 7 کیسز حل کرنے میں ناکام

کراچی(این این آئی) پولیس رواں سال قتل کے 7 کیسز تاحال حل کرنے اورملزم پکڑنے میں ناکام ہے ۔ 17فروری کوشاہ فیصل نمبر1میں ریحان کو قتل کیا گیا لیکن قاتل آزاد ہے ۔ سرجانی میں اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ کرنیوالوں کاپتہ نہ لگ سکا۔

11فروری کو کورنگی نمبر 5 میں قتل ہونیوالے فیضان کے ملزمان بھی آزاد ہیں۔8جنوری کو یوسف پلازہ  میں دکاندار کی ہلاکت کا کیس حل نہ ہوسکا۔9 جنوری کو لیاقت آباد میں سید شکیل اور10جنوری کو سعود آباد میں 2 افراد  کے قاتل تاحال آزاد  ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں