کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں 26تا 27فروری ہلکی بارش کا امکان

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں 26تا 27فروری ہلکی بارش کا امکان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 25 فروری کوبلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا جس کے زیراثر کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پرہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکا نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہنا تھا ۔۔

کہ نیا مغربی سلسلہ 25فروری کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ابتدا میں مذکورہ سسٹم کے پورے سندھ پربھی اثرات دکھائی دے رہے تھے ،مگراب مذکورہ سسٹم کے اثرات صرف سندھ کی ساحلی پٹی بشمول کراچی میں ظاہر ہوسکتے ہیں اورکراچی میں 26سے 27فروری کے درمیان مطلع جزوی ومکمل طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں بھی مغرب کی جانب سے نئے سسٹم پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں۔ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق 23فروری سے شہرکا درجہ حرارت دوبارہ گرنے اوردرجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے ، اس دوران کراچی میں کم سے کم پارہ 15ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں