سندھ گیمز ،کراچی کی بوائز اینڈ گرلز ڈوج بال ٹیموں کاا علان

سندھ گیمز ،کراچی کی بوائز اینڈ گرلز ڈوج بال ٹیموں کاا علان

کراچی(آئی این پی)کراچی ڈوج بال ایسوسی ایشن نے 18ویں سندھ گیمز میں شرکت کرنے والی کراچی کی میل اور فی میل ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔

کراچی کی بوائز ٹیم میں دانیال زبیری ،ریان اسرار ،محمد اذلان،ولی حسن ،محمد حزیفہ ،محمد سلمان اور محمد ارسل جبکہ بابر علی انیس منیجر اور حارث احمد خان کوچ ہونگے ۔کراچی ڈویژن کی گرلز ڈوج بال ٹیم میں زینب ،شمال مدنی ،دعا بتول ،کنزیٰ علی ،آمنہ بی بی ،فضا خان اور سویرا عمران شامل ہیں جبکہ شازیہ حسن منیجر اور نصرت افضل کوچ کے فرائض انجام دیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں