ابراہیم حیدری ٹاؤن کا شب برات کا کنٹی جنسی پلان تیار

ابراہیم حیدری ٹاؤن کا شب برات کا کنٹی جنسی پلان تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹاؤن چیئرمین نظیر احمد بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کو قومی و مذہبی تہواروں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اور مون سون کی برساتوں کے حوالے سے تمام تر اقدامات کے لئے۔۔

 ابراہیم حیدری ٹاؤن کے افسران اپنی اپنی ذمہ داریوں اور کارمنصبی کی ادائیگی جانفشانی سے ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس میں ٹاؤن افسران کو خصوصی احکامات دیتے ہوئے کیا۔ جبکہ میونسپل کمشنر ابراہیم حیدری ٹاؤن تنویر آرائین نے شب برات اور برساتوں کے انتظامات واقدامات کے حوالے سے کنٹی جنسی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ انجینئرر سہیل ملاح ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق مٹو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر سینی ٹیشن نے نے میٹنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شب برات کے سلسلے میں عبادت گاہوں کے اطراف اور قبرستانوں کے اندرونی و بیرونی راستوں پر صفائی ستھرائی کے عمل کی نگرانی کی جارہی ہے ،ڈائریکٹر پارک نے بریفنگ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں سے درختوں اور جھاڑیوں کی کٹائی و چھٹائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ٹاون چیئرمین نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے یوسیز کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مسلسل کوا ٓرڈنیشن کوجاری رکھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں