یوگینڈا کی خاتون کو پاکستانی شہریت کیلئے متعلقہ محکموں سے رجوع کی ہدایت

یوگینڈا کی خاتون کو پاکستانی شہریت کیلئے متعلقہ محکموں سے رجوع کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے یوگینڈا کی شہری خاتون سارہ کو پاکستانی شہریت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو دستاویزات مکمل کرے متعلقہ محکموں سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ۔۔

سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی آپ اپنا یوگینڈا کا پاسپورٹ سرینڈر کریں، اس کے بعد آپ پاکستانی شہریت کے لیے درخواست دیجئے ۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سارہ 1987 شادی کے بعد پاکستان آئی تھیں، ان کے 3 بچے ہیں، جن میں سے 2 شادی شدہ ہیں۔ نادرا کی وکیل سبینا اقبال نے موقف دیا کہ 2019 میں سارہ کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا تھا۔ 2018 میں پتا چلا کہ خاتون یوگینڈا کی شہریت رکھتی ہیں اور جعلی شناختی کارڈ بنوایا تھا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دونوں جعلی ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ پاسپورٹ تو بیشمار جاری ہوتے ہیں، تمام دستاویز پورے کرنے کے بعد دوبارہ شناختی کارڈ اور شہریت کے لیے درخواست دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں