سروس کمیشن کا پیپر آؤٹ ہونے کی تحقیقات کامطالبہ

سروس کمیشن کا پیپر آؤٹ ہونے کی تحقیقات کامطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کا پیپر آؤٹ ہونے والے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔

کہ پیپر لیک ہونے میں ملوث کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے ، سندھ پبلک کمیشن کے اہلکاروں کی جانب سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس طرح کے واقعات تسلسل سے رونما ہوتے رہے ہیں، کرپشن اور کمیشن کے کلچر نے سندھ کے ہر ادارے کو تباہ اور ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے اسلئے سندھ کے نگراں وزیراعلی اور اعلی عدلیہ مختلف میگا اسیکنڈلز کی بنیاد پر سندھ پبلک سروس کمیشن کے اندر انتظامی بے قاعدگیوں سے لیکر امتحانی نتائج میں ردوبدل، نوکریوں کی فروخت اور پیپر لیک ہونے والے واقعات کی شفاف انکوائری کیلئے اچھی ساکھ پر مشتمل افسران کا کمیشن بناکر ملوث ملزمان کو سخت سزائیں اور ملازمت ختم کی جائے جو نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک بورڈ سے لیکر سندھ سروس پبلک کمیشن تک ہر ادارہ نااہلی، غیر شفافیت اور اقرباپروری کی بھینٹ چڑھ چکا جس کی وجہ سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہورہا ہے جبکہ کرپشن اور اقرباپروری کی وجہ سے ہم ہر فیلڈ میں دوسرے صوبوں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ٹیچرز کی بھرتی کا عمل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں