جامعہ کراچی،سینیٹ اجلاس، اسٹیٹمنٹ ،بجٹ کی منظوری

جامعہ کراچی،سینیٹ اجلاس، اسٹیٹمنٹ ،بجٹ کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کی سینٹ کا اکیسواں اجلاس بدھ کوچائنیز ٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں زیر صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی منعقد ہواجس میں سینیٹ کے بیسویں اجلاس منعقدہ 26 مارچ2019 ء کی کارروائی کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں ناظم مالیات جامعہ کراچی طارق کلیم نے سالانہ اسٹیٹمنٹ اورنظرثانی شدہ بجٹ پیش کیاجس کی اجلاس نے متفقہ منظوری دی۔قبل ازیں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود جامعہ کی رینکنگ میں بتدریج بہتری اور ریسرچ جرنلز میں اضافہ ہورہاہے ۔مہنگائی کے شرح میں تیزی سے اضافہ اور اس حساب سے فنڈ ز نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ اکثر جامعات مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ کالجوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔جامعہ کراچی میں موجود مختلف انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز کے معاملات کے حوالے سے ایک چاررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینرپروفیسرڈاکٹر فیاض وید ہیں جبکہ دیگر ممبران میں پروفیسرڈاکٹر حارث شعیب،پروفیسرڈاکٹر نورین مجاہداورجسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز شامل ہیں۔دوران اجلاس ہی ایک رکن سینیٹ کی بحیثیت نمائندہ فائنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی منتخب ہونے کے لئے ووٹنگ ہوئی جس کے ذریعے پروفیسرڈاکٹر صالحہ رحمن59 ووٹ لے کر تین سال کے لئے رکن فائنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی منتخب ہوئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں