لاڑکانہ:ایک ہی دن میں 20افراد سگ گزیدگی کا شکار

لاڑکانہ:ایک ہی دن میں 20افراد سگ گزیدگی کا شکار

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، ایک ہی دن میں 20 افراد پر حملہ کرکے زخمی کردیا، جن میں 11 سالہ ثنا اللہ، 13 سالہ فہیم علی، 8 سالہ فہیم رحمن، 14 سالہ وحیدہ، 20 سالہ وسیم، 48 سالہ لکھمیر، 36 سالہ زینت خاتون و دیگر شامل ہیں، جنہیں ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا ۔۔

 جہاں انہیں طبی امداد دے کر گھر بھیج دیاگیا۔ سینٹر عملے کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹے سے زخمی افراد کا تعلق لاڑکانہ شہر اور گردونواح سے ہے ، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تمام زخمیوں کو بروقت ویکسین اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ۔ دوسری جانب متاثرہ افراد کے عزیزوں نے ضلع انتظامیہ سے آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلا کر انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں