حیدر آباد:مرغی کا مہنگا گوشت فروخت کرنیوالوں پر 60 ہزار جرمانہ

حیدر آباد:مرغی کا مہنگا گوشت فروخت کرنیوالوں پر 60 ہزار جرمانہ

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی نے بدھ کے روز تعلقہ لطیف آباد میں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرکے مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری قیمت سے زائد وصول کرنے والے دکان داروں پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے تمام منافع خور دکان داروں کو خبردار کیا کہ وہ مرغی کا گوشت سرکاری قیمت پر فروخت کرنے کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر لطیف آبادفراز احمد صدیقی نے لطیف آباد نمبر 10 کے ڈبل روڈ پر ایک دکان کے اندر قائم غیرقانونی پٹرول پمپ کو بند کراکر اس کے مالک کو گرفتار کرلیا ، جبکہ پٹرول کی مشین اور مالک کو مزید قانونی کارروائی کے لئے تھانہ بی سیکشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں