جامعہ کراچی میڈیکل سینٹر میں ہیلتھ ہینڈز فارمیسی کا افتتاح

جامعہ کراچی میڈیکل سینٹر میں ہیلتھ ہینڈز فارمیسی کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میڈیکل سینٹر میں ہیلتھ ہینڈز فارمیسی کا افتتاح کردیا گیا۔تمام دواؤں پر12 فیصدڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے ،جلد 20 فیصدرعایت کردی جائے گی۔

ہیلتھ ہینڈز فارمیسی کی جانب سے بنائی گئی ایپ کے ذریعے طلبہ اپنے متعلقہ شعبہ جات اور کلاس رومز میں فری ڈیلیوری کی سہولت کے تحت ادویات منگواسکتے ہیں ۔فارمیسی کا افتتاح جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کیا۔اس موقع پر رئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر فیاض وید،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم، اساتذہ اور انتظامی عملے کی کثیر تعدادموجودتھی۔اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ فارماسسٹ ہی قانوناً ادویات کے معیار کی نگرانی کا مجاز ہوتاہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ادویات سے متعلق قوانین پر عملدرآمد بہت کم نظر آتاہے ۔پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم میڈیکل اسٹورزپر بہت ہی کم فارماسسٹ نظر آتے ہیں،میڈیکل اسٹور پر ادویات فروخت کرنے والے زیادہ ترعام افراد ہی ہوتے ہیں۔ ایک میڈیسن کی پروڈکشن سے لے کر اُس کے استعمال تک ایک فارماسسٹ کا کتنا اہم کردار ہے ۔لیکن افسوس کے ساتھ پاکستان میں فارماسسٹ کو ہیلتھ کیئر سیکٹر میں اتنی اہمیت نہیں دی جاتی،جتنی اُن کو ملنی چاہئے ۔اِس کی ایک بڑی وجہ لوگوں کو پتا ہی نہیں ہے کہ فارماسسٹ کسے کہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں