گھر کے ٹینک سے 8سالہ بچی کی لاش ملی

 گھر کے ٹینک سے 8سالہ بچی کی لاش ملی

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک سے 8 سالہ بچی کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔لاش کی شناخت عذرا دختر اختیار علی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز سے لاپتہ تھی جس کی شکایت والدین نے تھانہ شاہ لطیف میں بھی کرائی تھی تاہم جمعرات کی دوپہر جب گھر والوں نے گھر کے صحن میں زیر زمین بنے پانی کے ٹینک کا ڈھکن اٹھایا تو بچی کی لاش ٹینک میں تیر رہی تھی ۔جناح اسپتال میں لاش کا ابتدائی طبی معائنہ کرایا گیا جس میں بچی کے جسم پر کسی بھی قسم کے نشانات نہیں پائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں