پولیس کارروائیوں میں 8منشیات فروش پکڑے گئے

پولیس کارروائیوں میں 8منشیات فروش پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی کارروائیوں میں8منشیات فروش پکڑے گئے ، پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور دیگر منشیات برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی پولیس نے جیکسن تھانے کی حدود میں عدنان صدیق کو گرفتار کیا۔نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے سیکٹر5G میں عدنان اور عارف کو گرفتار کیا ۔پاپوش نگر پولیس نے زاہد مجید کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکرلیا۔کے ڈی اے چورنگی کے قریب سے منشیات فروش حمید باز گل پکڑا گیا۔بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے  باقر طارق کو گرفتار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں