چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا قبرستانوں کا دورہ

 چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کا قبرستانوں کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے سی ون ایریا قبرستان دورہ کیا اور شبِ برأت کے موقع پر زائرین قبرستان کو دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے لیاقت آباد ٹاون کے قبرستانوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی،گڑھوں کی بھرائی اور روشنی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو ہدایت بھی جاری کیں۔ واضح رہے کہ شب برأت کی آمد سے قبل ہی زائرین قبرستان کے لئے لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے صفائی ستھرائی سمیت خودرو جھاڑیوں کی کٹائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کی ہدایت جاری کردی گئی تھیں ۔ایمرجنسی کی صورت میں طبی عملہ اور ریسکیو کا عملہ بھی موجود رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں