نگراں حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کرے ،رابطہ کمیٹی

نگراں حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کرے ،رابطہ کمیٹی

کراچی (آن لائن) متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اس پر گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونا عوام کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ہوش ربا اضافے سے عوام شدید پریشانی اور ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔رابطہ کمیٹی نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں