پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج

کراچی(آئی این پی)پی آئی اے کی نجکاری اور فلائٹ کچن کو ٹھیکے پر دینے کے خلاف ملازمین سڑکوں پر آگئے ۔

سی بی اے یونین نے احتجاج کیا اور ملازمین نے پی آئی اے کی نجکاری پر حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔سی بی اے یونین پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ٹکڑوں میں بیچنے کی سازش ہو رہی ہے ۔اسلام آباد فلائٹ کچن کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ فلائٹ کچن کے موجودہ اخراجات 600 ملین روپے ہیں اور انتظامیہ آؤٹ سورس کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ یہ 1.80 بلین روپے ہے ۔ہدایت اللہ خان نے پی آئی اے کے بااثر افراد پرپی آئی اے حکام پر نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کا الزام لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں