پی ایم اے کا دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارمذمت

پی ایم اے کا دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارمذمت

کراچی(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی حالیہ تجویز کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ اس اقدام سے غریب مریضوں پر مزید بوجھ پڑے گا۔

ایک بیان میں پی ایم اے نے اس طرح کے فیصلے کے ممکنہ منفی اثرات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ صحت کی دیکھ بھال کو آبادی کے ایک اہم حصے کیلئے ناقابل رسائی بنا دے گا۔ایسوسی ایشن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مجوزہ اضافہ جعلی ادویات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے ، کیونکہ لوگ زیادہ لاگت کی وجہ سے سستے متبادل کی تلاش کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں