رہائشی عمارت اور گودام میں آتشزدگی،ایک شخص زخمی

رہائشی عمارت اور گودام میں آتشزدگی،ایک شخص زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آتشزدگی کے واقعات میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جبکہ بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی میں قائم کے ڈی اے کی رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی تھی اور نصف گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ بجھا کر کولنگ شروع کردی گئی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فلیٹ میں سوئی گیس لیکیج کے باعث لگی تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ آتشددگی کے نتیجے میں فلیٹ میں موجود 35 سالہ نویس احمد ولد محمد حنیف جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب کورنگی بلال چورنگی فائر اسٹیشن کے قریب قائم پرانے سامان کے گودام میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ایک گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔فائر افسر کورنگی ظفر خان نے میڈیا کو بتایا کہ گودام میں پرانا سامان رکھا تھا جس میں آگ لگی تھی،قریب ہی پٹرول پمپ اور دیگر فیکٹریاں ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روکا گیا۔فائر آفیسر نے مزید بتایا کہ ورکشاپ کے اوپن گودام میں گاڑیوں کے پرانے ٹائر موجود تھے جن میں آگ لگی گودام میں بڑا کمپریسر بھی موجود تھا جس پر فوری کولنگ کی گئی جس کے باعث کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں