دکان لوٹنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے ،اسلحہ ،رقم برآمد

دکان لوٹنے والے 2 ملزمان پکڑے گئے ،اسلحہ ،رقم برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاپ رابری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود میں بیٹری مارکیٹ طاہر بیکری میں ڈکیتی کی واردات کر کے بھاگ رہے تھے ۔

ملزمان کے قبضے سے ایک پستول ، لوٹی گئی رقم، چھینے ہوئے 2 موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوا۔ ملزمان کی شناخت رسول بخش عرف ادا اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزمان کو واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے .پولیس نے بتایا کہ ملزمان نشے کی لت کو پورا کرنے کے لئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں. ملزمان سے برآمدہ موبائل فون تھانہ رضویہ اور تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چھینے گئے تھے ۔دوسری جانب ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ، دو موٹرسائیکل اور چار عدد موبائل فون برآمد ہوئی ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل 5 روز قبل چھینی گئی تھی۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن سائٹ انڈسٹریل ایریا و شہر کے دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں