شب برات کے سلسلے میں سالڈ ویسٹ کیمپس لگا ئے گا

شب برات کے سلسلے میں سالڈ ویسٹ کیمپس لگا ئے گا

کراچی (این این آئی)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنسیم الدین میرانی کی ہدایت پرشبِ برات کے سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع میں عوام کی سہولت کیلئے مرکزی قبرستانوں کے باہر اور مساجد کے باہر کیمپ لگائے جائیں گے۔

 جبکہ تمام اضلاع ضلع شرقی، جنوبی، ملیر، غربی، کیماڑی، ضلع کورنگی اور وسطی میں مساجد، امام بارگاہ اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاکا کام یقینی بنایا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں شب برات کے موقع پرعملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا۔ جبکہ اضلاع میں لگائے جانے والے کیمپس میں شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے عملہ موجودرہے گا، اس کے علاوہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے متعلقہ افسران اور فرنٹ اینڈ کلیکشن کنٹریکٹرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کوئی غفلت نہ برتیں۔ تمام عملہ الرٹ رہے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کی سربراہی میں تمام اضلاع کے لئے صفائی اور دیگر انتظامات کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس موقع پرانہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مذہبی دن کے موقع پربالخصوص مساجد، امام بارگاہ اور قبرستانوں میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں دیگر اداروں کے ساتھ بھی مکمل رابطے میں رہیں۔ شکایتی مراکز فعال رہیں گے جبکہ شکایات کے فوری ازالے کے لئے سالڈ ویسٹ کا واٹس اپ نمبر 0318-1030851 کے علاوہ کمپلین ایپ اور 1128پر شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں