جناح اسپتال کا گائنی وارڈ میدان جنگ بن گیا

 جناح اسپتال کا گائنی وارڈ میدان جنگ بن گیا

کراچی(آئی این پی)جناح اسپتال کا گائنی وارڈ میدان جنگ بن گیا، تیمارداروں اور ڈاکٹروں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی گئی جبکہ درجنوں تیمارداروں نے مرد وخواتین لیڈی ڈاکٹروں کو ہراساں کیا۔

اس موقع پر اسپتال کے درجنوں نجی سیکورٹی گارڈ خاموش تماشائی بنے رہے ، مرد وخواتین لیڈی ڈاکٹروں سے تلخ کلامی اور تحفظ نہ ملنے پر ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور تمام ڈاکٹروں نے گائنی وارڈ اورآپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کردیا۔تمام ڈاکٹروں کو ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے پہنچ کر احتجاج کی کال دے دی اور مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ،کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں جھگڑے اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر صدر تھانے میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ نوید شاہ کی مدعیت میں کیاگیا ہے اور ایف آئی آر میں عبیداللہ اوراسلم سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے ۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھگڑا گائنی وارڈ میں آنے والے افراد کی جانب سے کیا گیا تھا، فیملی پہلے کسی پرائیویٹ اسپتال سے علاج کرواکے آئی تھی اور ڈاکٹرز نے خون کا انتظام کرنے کو کہا تھا ، مریض رات کو بلڈ بینک گئے تو وہ بند تھا۔.انتظامیہ نے کہا کہ صبح سات بجے گئے تب بھی ان کو جواب ملا تھوڑی دیر بعد آئیں بجائے بلڈ بینک والوں سے بات کرنے کے ڈاکٹرز پر غصہ نکالنے لگے تین مرد اور دو خواتین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں