ہاؤسنگ اسکیم میں انتخابات نہ کرانے سے متعلق درخواست پر جواب طلب

ہاؤسنگ اسکیم میں انتخابات نہ کرانے سے متعلق درخواست پر جواب طلب

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کنیز فاطمہ کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم میں انتخابات نہ کرانے سے متعلق درخواست پر27 فروری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کنیز فاطمہ کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم میں انتخابات نہ کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی حکم موجود ہے عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کو پابند کیا جائے کہ وہ غیر متعلقہ افراد کی تعیناتی نہ کرے ۔ یکم مارچ کو انتخابات کا مرحلہ شفاف طریقہ سے مکمل کرایا جائے ۔ عدالت نے 27 فروری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں