لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ گلشن معمار پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن معمار اجوا ہوٹل کے قریب کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے ٹینکر میں لوڈ 25000 لٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔برآمدہ ڈیزل کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 75 لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔ملزمان اسمگلنگ کے دوران جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرتے تھے ، 3 مختلف نمبر پلیٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔اسمگلنگ میں ملوث ملزمان عبدالخالق اور اشرف علی  کو زیر دفعہ 54 کے تحت گرفتار کیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں