بلدیہ عظمیٰ کی کونسل کا اجلاس،اسٹریٹ کرائمز کے کے سدباب اراکین پر مشتمل کمیٹی کی تجویز

بلدیہ عظمیٰ کی کونسل کا اجلاس،اسٹریٹ  کرائمز کے کے سدباب اراکین پر مشتمل کمیٹی کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس جمعرات کوکونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران گلستان جوہر میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے یوسی 9 بختاور گوٹھ ضلع ملیر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین صابر علی مگسی اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن سٹی کونسل پروین مراد بلوچ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں اس حوالے سے پیش کی گئیں دو ایک جیسی قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ شہید صابر علی مگسی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، قرارداد کے مجوزارشاد علی شر ایڈوکیٹ اور قاضی صدر الدین سمیت پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نجمی عالم، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ اور اسد امان نے اس سلسلے میں اظہار خیال کیا اور شہید صابر علی مگسی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، دونوں قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں، اس موقع پر ایوان کے اراکین کی طرف سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے سدباب کے لئے سٹی کونسل کے اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو آئی جی سندھ سے ملاقات کرے اور شہر میں جرائم کی صورتحال پر اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کرے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کے لئے کہے ، میئر کراچی نے تجویز کو بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں