دکان میں گندگی،دودھ فروشوں پر 50ہزار روپے جرمانہ

دکان میں گندگی،دودھ فروشوں پر 50ہزار روپے جرمانہ

حیدرآباد(نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی خصوصی ہدایات پر سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا اور دودھ کے نمونے حاصل کرکے۔۔

 تجزیہ کیلئے لیب بھیج دیئے گئے جبکہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر غنی ملک شاپ اور ایم پی کے ملک شاپ قاسم آباد کے مالکان پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے دودھ فروشوں کو امپرومنٹ نوٹس جاری کیے اور ٹیم کے ہمراہ کیٹل کالونی کا بھی دورہ کیا،جہاں دودھ کی دکانوں کے معائنے کے دوران ٹیسٹنگ موبائل وین بھی ان کے ساتھ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ملاوٹ یا کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں