خون کی عدم فراہمی ،تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کو مشکلات

خون کی عدم فراہمی ،تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کو مشکلات

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے سبب بچوں کو بروقت خون فراہم کرنے میں شدید مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ہے ۔شاہ جی ویلفیئر فاؤنڈیشن میرپورخاص کے چیئرمین فارماسسٹ مختیار احمد شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے ۔۔

کہ تھیلے سیمیا سے متاثرہ مستحق بچوں کو زندگی کی سانسیں رواں رکھنے کے لیے بروقت خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ایسے باہمت خواتین وحضرات آگے آئیں جو ان معصوموں کی زندگیاں بچا نے کیلئے سالانہ ایک یا دو مرتبہ اپنا خون عطیہ کرسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمت افراد خون عطیہ کرنے کیلئے اپنا نام واٹس ایپ نمبر 03323094657 پر رجسٹرڈ کروائیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمارا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں