شناختی کارڈ کاعدم اجرا نادرا اور دیگر کو نوٹس

شناختی کارڈ کاعدم اجرا نادرا اور دیگر کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ کا اجرا نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نادرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔عدالت نے نادرا اور دیگر فریقین سے پندرہ دن میں جواب طلب کرلیا ۔

درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ تمام ضروری دستاویزات ہونے کے باوجود بھی درخواست گزاروں کو شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا۔ شناختی کارڈ نہ ہونے کے سبب درخواست گزاروں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ مختلف وجوہات کا بہانا بنا کر شناختی کارڈ کا اجراء نادرا حکام کی جانب سے نہیں کیا جارہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں