حب ڈیم سے پانی کی سپلائی 48گھنٹے کیلئے کم

حب ڈیم سے پانی کی  سپلائی 48گھنٹے کیلئے کم

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ پر ہفتہ (آج)اور اتوار(کل)کو مینٹی ننس کا کام کیا جائے گا۔۔

جس کے باعث ولیکا گرڈ پر مکمل شٹ ڈاؤن کیا جائے گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید بتایا کہ  مینٹی ننس کا کام 24 فروری کی صبح آٹھ بجے سے اگلے روز شام 6 بجے تک جاری رہے گا، شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 48 گھنٹے ہوگا۔ مینٹی ننس کام کے باعث حب ڈیم سے شہر کو مجموعی طور پر 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں