لائنز ایریا میں دوبچوں کی ماں نے مبینہ طور پرخودسوزی کرلی

لائنز ایریا میں دوبچوں کی ماں  نے مبینہ طور پرخودسوزی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لائنز ایریا کالی ٹنکی سبزی والی گلی میں گھر کے اندر خاتون نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کرلی۔

خاتون کی شناخت 23 سالہ نشا زوجہ نثار کے نام سے ہوئی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ اعجاز پٹھان کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودسوزی معلوم ہوتا ہے ،جاں بحق خاتون دو بچوں کی ماں تھی،علاقہ مکین کے بیان کے مطابق خاتون گھر میں دو بچوں کے ہمراہ موجود تھی،خاتون کا شور سن کر گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا نشا کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خاتون کا شوہر سے واقعہ سے آدھا گھنٹہ قبل جھگڑا ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں