بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت ورکشاپ

بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت ورکشاپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیکسٹر انسٹی ٹیوٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت تربیت حاصل کرنے والے افراد کی سہولت کے لیے کیریئر کونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 بورڈ کے سیکریٹری ریاض حسین سومرو نے ادارے کا دورہ کیا اور طلبہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔ ریجنل کنسلٹنٹ تیمور علی نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی اور ٹریننگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔شعبے کی ڈائریکٹر عظمیٰ اسماعیل،ڈپٹی ڈائریکٹر جہانزیب کمال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود اوٹھو نے طلبہ کو فنی تعلیم کی افادیت سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں