سینئر مشیر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ

سینئر مشیر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ  کا پاسپورٹ آفس کا دورہ

کراچی (این این آئی)سینئر مشیر اور انچارج سید انوار حیدر اور ایسوسی ایٹ ایڈوائزر ریاض احمد میمن، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کراچی نے 23 فروری 2024 کو پاسپورٹ آفس صدر کراچی کا دورہ کیا۔

محتسب سیکرٹریٹ کراچی کی ٹیم نے پاسپورٹ آفس کے مختلف کانٹرز کا دورہ کرکے سہولیات کا معائنہ کیا اور درخواست گزاروں کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔زیادہ تر شکایات پاسپورٹ کی پرنٹنگ اور ڈیلیوری میں غیر ضروری تاخیر سے متعلق تھیں، جس پر سینئر ایڈوائزر نے متعلقہ حکام کو پاسپورٹ کی فراہمی میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔انوار حیدر نے حکام کو حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے اور درخواست گزاروں کے لئے اضافی بینک کانٹر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں