پی ایس ایل کے شیڈول میچز کیلئے ٹریفک پلان مرتب

پی ایس ایل کے شیڈول  میچز کیلئے ٹریفک پلان مرتب

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے کراچی میں شیڈول میچز کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔میچز 28 فروری سے 18 مارچ تک شہر قائد میں ہوں گے۔

کارساز، ملینیم اور نیوٹاؤن سے آنے والے گاڑیاں پی ایس بی کوچنگ سینٹر /چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے ۔سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں