امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویز پیش کرنے والی خاتون کاجسمانی ریمانڈ

 امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویز پیش کرنے والی خاتون کاجسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے امریکی ویزے کیلئے جعلی دستاویزات پیش کرنے والی خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایف آئی اے نے امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات پیش کرنے کے۔۔

 کیس میں خاتون ملزمہ کو پیش کیا۔عدالت نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے ، خاتون مریم کے خلاف کارروائی امریکن قونصل خانے کی درخواست پر کی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ نے کلائنٹ کے ویزا حصول کیلئے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری بنوائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں