شاگرد وہ اچھا جو استادسے آگے نکل جائے ، آئی جی

شاگرد وہ اچھا جو استادسے آگے نکل جائے ، آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ اسکول رزاق آباد میں منعقدہ 6 ہفتوں پرمشتمل 3 تربیتی کورس امروز اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس خصوصی کورس میں ٹیکٹیکل ٹریننگ کے تحت انسداد دہشت گردی, ٹیکٹیسز اور ویپن ہینڈلنگ اور شوٹنگ جیسی صلاحیتوں پر اپنی گرفت اور دسترس کو مزید غیرمعمولی بنانے کے حوالے سے ماہر اساتذہ اکرام نے اپنی سیرحاصل معلومات، تجربات اور تجزیوں پر مشتمل لیکچرز اورتربیتی مشقوں سے شرکاء کو مستفید کیا۔مذکورہ تربیتی کورس کی تکمیل کے حوالے سے سی پی او میں قائم اسکول آف فائنانس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کورس کے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔تقریب میں ایڈشنل آہی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی ٹریننگ، کمانڈنٹ شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ ٹریننگ اسکول رزاق آباد کے علاوہ دیگرپولیس افسران اور ٹرینرز موجود تھے ۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ رفعت مختارراجا نے کہا کہ استادکوخوشی تب ہوتی جب اس کا شاگردحقیقی دنیا میں اس کی دی گئی تربیت کا صحیح اور معنی خیزاستعمال کرتے ہوئے آگے نکل جائے ، تعلیم و تربیت کے لیے کوئی خاص عمر یا وقت مقرر نہیں آپ گر اسے اپنے لیے لازم بنائیں گے اور نیک نیتی کیساتھ اسکی جستجو میں خود کو مصروف عمل رکھیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ اسے پا نہ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں