احتجاج کرنے والوں کوعوام نے مسترد کردیا ،میئر

احتجاج کرنے والوں کوعوام نے مسترد کردیا ،میئر

کراچی (آن لائن) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سیاسی احتجاج کے حق پر یقین رکھتا ہوں مگر لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کرکے اور سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے والے آخر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔۔

 احتجاج وہی کر رہے ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا، امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ لوگ ہوش سے کام لیں گے ، شور اور احتجاج کرنے سے مسائل حل ہوتے تو حافظ نعیم اقوام متحدہ اور حلیم عادل شیخ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل بن گئے ہوتے ، یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمارے اثاثوں کو سازش کے تحت تباہ کیا گیا تاکہ ان پر قابض لوگ پیسہ کمائیں اور کے ایم سی کو کچھ نہ ملے مگر اب کسی کو مال غنیمت لوٹنے نہیں دیں گے ۔، ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں باؤلنگ ایرینا کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں باؤلنگ ایرینا سالہاسال سے بند پڑا تھا، ہم نے فیصلہ کیا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے اس سہولت کو شہریوں کے لئے کھولا جائے اور اس سے کے ایم سی کو آمدنی بھی ہو، 16 کروڑ روپے کی لاگت سے باؤلنگ ایرینا بنانے کا کام شروع کردیا ہے جسے نجی شعبے کی شراکت سے چلایا جائے گا، کے ایم سی مارکیٹ سے کم خرچ پر شہریوں کو یہ سہولت فراہم کررہی ہے ، ہمارا ہدف کے ایم سی کے تمام پارکس اور اسپورٹس کے مراکز کو فعال اور بہتر کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں